میانمار‘ زلزلے سے اموات 3085 ہو گئیں

زلزلے سے 4 ہزار 715 افراد زخمی ہوئے اور 341 اب بھی لاپتہ ہیں‘فوجی ترجمان

جمعرات 3 اپریل 2025 22:13

میانمار‘ زلزلے سے اموات 3085 ہو گئیں
ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2025ء)میانمار میں آنے والے خوفناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔میانمار فوج کے ترجمان کے مطابق میانمار میں زلزلے سے اموات کی تعداد 3 ہزار 85 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

زلزلے سے 4 ہزار 715 افراد زخمی ہوئے اور 341 اب بھی لاپتہ ہیں۔دوسری جانب متاثرہ اور تباہ حال علاقوں میں ریسکیو آپریشن اور زخمیوں کا علاج جاری ہے۔واضح رہے کہ میانمار میں 6 دن قبل 7.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس نے فلک بوس عمارتوں کو زمین بوس کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :