تحریک تحفظ ننگ ناموس بلوچ دھرنا کے تیاریوں کے سلسلہ میں ہنگامی کارنر میٹنگ مگسی جرگہ ہال میںہوا

جمعرات 3 اپریل 2025 22:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2025ء) تحریک تحفظ ننگ ناموس بلوچ دھرنا کے تیاریوں کے سلسلہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کا آج ایک ہنگامی کارنر میٹنگ مگسی جرگہ ہال میں زیرصدارت سنٹرل کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری منعقد ہوا اجلاس میں بی این پی کوئٹہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی۔ ضلعی پروفیشنل سیکرٹری میر مصطفے سمالانی اور ڈاکٹر شبیراحمد قمبرانی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر تختانی بائی پاس کے مختلف یونٹوں کے عہدیداران۔ کارکنان اور نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر غلام نبی مری۔ ڈاکٹر علی احمد قمبرانی۔ میر مصطفے سمالانی۔ ڈاکٹر شبیراحمد قمبرانی۔ غلام مصطفے مگسی۔ سمندرخان مگسی۔ ستار شکاری۔ میر محمدعارف مگسی۔

(جاری ہے)

بی این پی عوامی اسرار گروپ کے محمدآصف ریسانی اور محمد نعمان مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بلوچ قوم پر جو مظالم ریاست کی طرف سے شروع کیا گیا جو کہ قابل مذمت ہے اب حکومت نے ہمارے ننگ و ناموس پر وار کرکے ہمارے بلوچ خواتین کو گرفتار کرکے ان پر جھوٹے مقدمات درج کرکے ان کو زندان میں قید کی ہے جوکہ ناقابل برداشت اور ظلم کی آخری حد ہے اس ظلم کیخلاف قائد بلوچستان سردار اخترجان مینگل نے تاریخ ساز فیصلہ کرکے لانگ مارچ کا اعلان کرکے جو وڈھ سے نکل کر حکومت کی ہٹ دھرمی کیوجہ سے لانگ مارچ لکپاس کے مقام پر دھرنا دیکر جلسہ گاہ میں تبدیل ہوکر تاریخ رقم کرلی مقررین نے کہا کہ قائد بلوچستان۔

بی این پی کے رہنماں۔ کارکنوں اور تمام بلوچوں کا لانگ مارچ کسی بھی وقت کوئٹہ کی طرف روانہ ہوکر ہاکی چوک پر خواتین کی بازیابی تک دھرنا دینگے اس سلسلے میں بی این پی کوئٹہ کے کارکنان اور ہم خیال دوست زہنی طور پر تیار ہوکر گھر گھر مہم چلائے لانگ مارچ کا کوئٹہ میں بھرپور استقبال کرے۔ اس موقع پر بی این پی کوئٹہ کے سنئیر رہنماں ثنا مسرور۔ محمد صالح رند۔ عبدالوہاب مینگل۔ بشیراحمدمینگل۔ ملک ریاض مگسی۔ عبدالصمد شاہوانی۔ قدرت مگسی۔ محمد داد مگسی۔ قدرت مگسی۔ زبیر مری۔ طارق بنگلزئی۔ کفایت اللہ مگسی اور دیگر موجود تھے۔آخر میں عوامی رابطہ مہم اور لانگ مارچ کے کامیابیوں کے سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی۔