ذ*آذربائیجان کے صدر الہام علیوف 26 یا 27 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے

ق* موٹر وے M-6، M-9 اور پیٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری سے متعلق اہم معاہدے متوقع

جمعرات 3 اپریل 2025 20:30

b اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2025ء)آذربائیجان کے صدر الہام علیوف 26 یا 27 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پذربائیجان کے صدر کے دورے کے دوران موٹر وے M-6، M-9 اور پیٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری سے متعلق اہم معاہدے متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لیے آذربائیجان کے وزیر معیشت میکائیل جبا روف 8 اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے یہ دورہ اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :