ٹی ایل پی کی مرکزی شوری کے رکن و صوبائی ناظم اعلی سندھ صوفی یحیی قادری دیگر صوبائی قیادت کے ہمراہ 4 اپریل سے سندھ کا تین روزہ دورہ کریں گے

جمعرات 3 اپریل 2025 21:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء) تحریک لبیک پاکستان سندھ کے پریس سیکریٹری سلیمان سروری ایڈوکیٹ نے بتایا ہے کہ ٹی ایل پی کی مرکزی شوری کے رکن و صوبائی ناظم اعلی سندھ صوفی یحیی قادری دیگر صوبائی قیادت کے ہمراہ 4 اپریل سے سندھ کا تین روزہ دورہ کریں گے دورے کے دوران مرکزی و صوبائی قیادت این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ٹی ایل پی کی انتخابی سرگرمیوں کا جائزہ لے گی اور پروگراموں میں شرکت کرے گی جبکہ مورخہ 6 اپریل بروز اتوار کو قیادت حیدرآباد میں اہم پریس کانفرس کرے گی جس میں دریائے سندھ سے نکالے جانیوالے چھ متنازعہ کینالز کے خلاف ٹی ایل پی کا لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔