ٴکہ محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم میں تمام بھرتیاں مکمل طور پر میرٹ پر کی گئی ہیں، ڈی سی نصیر آباد

جمعرات 3 اپریل 2025 21:25

(نصیر آباد (آن لائن)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں سیاسی جماعت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔ بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم میں تمام بھرتیاں مکمل طور پر میرٹ پر کی گئی ہیں۔بھرتی کے عمل کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ایک بااختیار کمیٹی نے مکمل غیر جانبدار اور شفاف طریقے سے انٹرویوز کیے اور صرف وہی امیدوار منتخب کیے گئے جو میرٹ پر پورا اترے۔

کمیٹی نے اپنی سفارشات خالصتا اہلیت اور شفافیت کی بنیاد پر مرتب کیں، اور اس عمل میں کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا جانبداری نہیں برتی گئی۔پریس ریلیز میں مزید وضاحت کی گئی ہے 2022 کے تباہ کن بارشوں و سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا سروے مشترکہ طور پی ڈی ایم اے، این ڈی ایم اے پاک آرمی اور اس وقت کی ضلعی انتظامیہ کے نمائندگان نے سروے کیا تھا لسٹیں بھی تیار کی گئی تھی اب جبکہ اسلامک ریلیف نامی فلاحی ادارے نے خود مختار طریقے سے ان لسٹوں میں دیئے گئے ناموں کا جو مستحق افراد تھے کا ویریفکیشن سروے مکمل کیا، جبکہ ضلعی انتظامیہ لوگوں کی جانب سے دی گئی درخواستوں پر نظر ثانی کے لیے متعلقہ ادارے کی طرف بھیجی ہیں ، تاکہ کسی حقدار کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کے دفتر نے سیاسی جماعت کی جانب سے لگائے گئیان الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا، اور کہا کہ بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے لگائے جانے والے الزامات عوام کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے ضلعی انتظامیہ کسی قسم کا دبا قبول نہیں کریں گی عوامی خدمت بغیر کسی دبا میں آئے کرتی رہے گی قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور بیبنیاد و من گھڑت الزامات لگانے والے افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :