بیرسٹر سیدہ مہوش ہرا علی چیئرپرسن’’کاگف‘‘ لیگل ایڈ کمیٹی مقرر

کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مکینوں کولینڈ و بلڈرز مافیا کے ظلم و ستم سے نجات دلانے کیلئے فری قانونی مدد فراہم کریں گی

جمعرات 3 اپریل 2025 21:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2025ء)کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن آف پاکستان ’’کاگف‘‘ کی مجلس عاملہ کی منظوری کے بعد تاحیات چیئرمین سفیر امن صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے معروف قانوندان ، سرگرم سماجی رہنمائبیرسٹر سیدہ مہوش ہرا علی کو ’’کاگف‘‘ لیگل ایڈ کمیٹی کا چیئر پرسن مقرر کیاہے ان کی تقرری پر مجلس عاملہ کے اراکین ،مرکزی و صوبائی عہدیداروں نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہبیرسٹر سیدہ مہوش ہرا علی اپنے تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں ملک بھر کی کچی آبادیوں اور گوٹھوںکے مالکانہ حقوق ، ان کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی اور کچی آبادی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے سمیت31دسمبر 2011ء تک آبادکچی آبادیوںاور گوٹھوں کو مالکانہ حقوق دینے کے حکومت سندھ کے اعلان پر عملدرآمداور ’’کاگف‘‘ کے آئین اور منشور و کچی آبادیوں کے قوانین کی روشنی میں تمام کچی آبادیوںاور گوٹھوں کے مسائل کے حل اور لینڈ و بلڈرز مافیا کے خلاف قانونی اورآئینی دائرہ کار میں ’’کاگف‘‘کی جدوجہد کوتیز کرنے اور کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مکینوں کوان کے مسائل کے حل اور لینڈ و بلڈرز مافیا کے ظلم و ستم سے نجات دلانے کیلئے فری قانونی مدد کرنے میں اپنا اہم کردارادا کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :