سعودی عرب،تبوک کوسٹ گارڈ کی کارروائی، بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں ضبط

جمعہ 4 اپریل 2025 09:50

تبوک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) سعودی عرب کے شہر تبوک میں کوسٹ گارڈزکی ٹیم نے کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔اخبار24 کے مطابق تبوک کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ گشت پر مامور کوسٹ گارڈز کی ٹیم نے حالۃ عمار کے علاقے سے 3 لاکھ 52 ہزار سے زائد نشہ آورگولیاں ضبط کرلیں جنہیں سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

(جاری ہے)

ضبط کی جانے والی منشیات کا اندراج کرنے کے بعد انہیں محکمہ انسداد منشیات کو ارسال کردیا گیاجہاں انہیں تلف کیا جائےگا۔کوسٹ گارڈ نے کہا کہ منشیات کی فروخت و سمگلنگ کے خلاف حکومتی مشینری سرگرمِ عمل ہے اس حوالے سے اگر کسی بھی قسم کی معلومات حاصل ہونے پر مکہ مکرمہ ، ریاض اور مشرقی علاقے کے ادارہ امنِ عامہ کے ٹول فری نمبر 911 جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں کے لیے مخصوص نمبر999 پر اطلاع دی جاسکتی ہے ،علاوہ ازیں محکمہ انسداد منشیات کے ٹول فری نمبر 995 پر بھی معلومات فراہم کی جاسکتی ہے۔ اطلاع دینے والے کے بارے میں مکمل طورپر راز داری برتی جائے گی۔