منظورابڑونئے عہدے پر بھی اسی لگن اور فرض شناسی کے ساتھ فرائض سرانجام دیں گےرینک لگانے کی پُروقار تقریب سے ایس ایس پی کچھی کاخطاب

جمعہ 4 اپریل 2025 12:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) ایس ایس پی آفس کچھی میں سب انسپکٹر منظور احمد ابڑو کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے موقع پر ایک پُروقار اور شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ایس ایس پی کچھی رانا محمد دلاور نے ایس ڈی پی او ڈھاڈر عبدالحمید تھہیم اور آفس سپرنٹنڈنٹ محمد شکیل عباسی کے ہمراہ انہیں رینک لگایا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں پولیس افسران، دفتر کے عملے اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ ایس ایس پی نے اپنے خطاب میں منظور احمد ابڑو کی محنت، دیانتداری اور خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ نئے عہدے پر بھی اسی لگن اور فرض شناسی کے ساتھ فرائض سرانجام دیں گے۔اس خوشی کے موقع پر دفتر کے تمام سٹاف کے اعزاز میں چائے پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں شرکا نے خوشی کا اظہار کیا اور ترقی پانے والے افسر کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :