ایگزیکٹو آفیسر و سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ نئی سبزی منڈی کا دورہ، قیمتوں کا جائزہ لیا

جمعہ 4 اپریل 2025 12:26

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) ایگزیکٹو آفیسر و سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ ملک عبداللہ نے نئی علی الصبح سبزی و پھل منڈی موضع بھڈال سیالکوٹ کا اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ نےعام آدمی کی طرح منڈی میں گھوم کر عوامی رائے لی اور پوری قیمتوں کا جائزہ لیا۔بعد ازاں سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے منڈی میں سبزی فروٹ کی بولی (آکشن)مرحلے کا جائزہ لیا۔سبزی فروٹ کی قیمت اور اس میں شامل اخراجات کا ریکارڈ چیک کیا۔تمام اخراجات کا جائزہ لینے کے بعد ریٹ لسٹ جاری کی گئی۔ واضح رہے کہ ان کے دورہ کا مقصد شہریوں کو سستی اور معیاری اشیا فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :