Live Updates

شام کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی اسرائیلی کوششیں قابل مذمت ہیں،سعودی عرب

جمعہ 4 اپریل 2025 12:50

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)سعودی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کی جانب سے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ان حملوں میں شام کے پانچ مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا اور درجنوں شہری اور فوجی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مملکت نے قابض اسرائیلی حکام کی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے ذریعے شام اور خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈالنے کی کوششوں کو یکسر مسترد کر دیا۔

سعودی عرب نے عالمی برادری خاص طور پر سلامتی کونسل کے مستقل ارکان پر بھی زور دیا کہ وہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں اور شام اور خطے میں اسرائیل کی ان مسلسل خلاف ورزیوں کے خلاف سنجیدگی اور عزم کے ساتھ کھڑے ہوں اور اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی احتسابی میکانزم کو فعال کریں۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات