وزیراعظم شہبازشریف کا پاکستان سٹاک ایکسچینج کےایک لاکھ 20 ہزارپوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور کرنے پراطمینان کا اظہار

جمعہ 4 اپریل 2025 12:50

وزیراعظم  شہبازشریف  کا    پاکستان سٹاک ایکسچینج کےایک لاکھ 20 ہزارپوائنٹس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک ہی دن میں 1800 پوائنٹس بڑھنے اور 120،000 کی نئی بلند ترین سطح عبور کرنے پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کی مثبت سمت حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تاجروں اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاس ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کووزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی نرخوں میں بڑی کمی کی گئی ہے جس سے نہ صرف گھریلو صارفین کو ریلیف ملے گا بلکہ یہ کاروباری برادری اور صنعتوں کے لئے بھی خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران معاشی اشاریوں اور کاروباری ماحول میں بہتری حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے ،حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے مثبت ماحول فراہم کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر تمام سہولتیں فراہم کررہی ہے ۔\932