سعودی ولی عہد سے ایرانی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ ، خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال

جمعہ 4 اپریل 2025 12:53

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،جس میں خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

العربیہ اردو کے مطابق بات چیت میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔