آل پاکستان انجمن تاجران کے صدراشرف بھٹی کابجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا خیر مقدم

جمعہ 4 اپریل 2025 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے وزیرا عظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامع اقدامات کے ذریعے سالانہ 600ارب روپے کی بجلی چوری پر قابو پایا جاسکتا ہے ،امید ہے حکومت مرحلہ وار ٹیکسز کی شرح میں بھی کمی کرے گی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے ڈومیسٹک ، کمرشل اور صنعتی صارفین کو بڑا ریلیف ملا ہے ، اس اقدام سے جہاں پیداواری سر گرمیاں عروج پکڑیں گی وہیں لاگت کم ہونے سے عوام کی قوت خرید بھی بحال ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے انتہائی سخت حالات کے باوجود ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اورروپے کو استحکام دیا جس سے سرمایہ کاروںکا اعتماد بحال ہوا ،بجلی کی قیمتوں میں کمی بہت بڑا ریلیف ہے جس کے دورس نتائج برآمد ہوں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ٹیکسز کی شرح کو بھی سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے گا جس سے کاروباری برادری کو مزید ریلیف ملے گا اور عوام بھی سُکھ کا سانس لیں گے۔

متعلقہ عنوان :