انجری کا شکار قومی بلے باز فخر زمان مکمل فٹ، پی ایس ایل 10 کھیلیں گے

فخر زمان ٹیم کے اہم رکن ، انہیں پیشکش کی تھی کہ اگر وہ چاہیں تو پہلا میچ نہ کھیلیں : ثمین رانا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 4 اپریل 2025 14:13

انجری کا شکار قومی بلے باز فخر زمان مکمل فٹ، پی ایس ایل 10 کھیلیں گے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 اپریل 2025ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان مکمل فٹ ہو گئے، پی ایس ایل 10 کھیلیں گے۔ 
34 سالہ فخر زمان لاہور قلندرز کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے، لاہور قلندرز کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی کے پاس ہے۔ قلندرز کا کیمپ لاہورمیں جاری ہے جس میں فخر زمان سمیت شاہین آفریدی، زمبابوے کے سکندر رضا، جہانداد خان، آصف علی اور دیگر کھلاڑی شریک ہیں۔

(جاری ہے)

 
لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا نے فخر زمان بارے کہا کہ وہ ٹیم کے اہم رکن ہیں، انہیں پیشکش کی تھی کہ اگر وہ چاہیں تو پہلا میچ نہ کھیلیں۔ 
ثمین رانا نے کہا کہ جواب میں فخر کا کہنا تھا کہ میں فٹ ہوں اور پہلا میچ کھیلوں گا، ثمین رانا نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو انہیں کچھ میچوں میں آرام دیا جا سکتا ہے۔