مقبوضہ کشمیر کے علمائے کرام وقف ترمیمی بل کے خلاف مسلم پرسنل بورڈز کی حمایت کریں گے،مفتی اعظم ناصر الاسلام

جمعہ 4 اپریل 2025 16:08

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) مقبوضہ کشمیر کے مفتی اعظم ناصر الاسلام نے کہا ہے کہ جموں وکشمیرکے علمائے کرام لوک سبھا سے منظور ہونے والے متنازعہ وقف ترمیمی بل کے خلاف مزاحمت کےلئے مسلم پرسنل بورڈز کی مکمل حمایت اور اس متنازعہ قانون کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مفتی ناصر الاسلام نے سرینگر میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا نے مسلمانوں کے خلاف متنازعہ قانون منظور کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور مسلم پرسنل بورڈز کی حمایت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے تمام علمائے کرام کا اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کیا ہے جس کی تاریخ کا فیصلہ میر واعظ کشمیر کے ساتھ مشاورت سے کیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہاکہ لوک سبھا میں 232ارکان نے بل کے خلاف ووٹ دیا تھا جس سے ظاہرہوتا ہے کہ 45فیصد ارکان وقف ترمیمی بل کے خلاف ہیں۔