پنجاب چیریٹیزکمیشن کیلئے نئے کمشنرزکی تعیناتی کی منظوری

جمعہ 4 اپریل 2025 17:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)پنجاب چیریٹیز کمیشن کیلئے نئے کمشنرزکی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی ۔اسد اللہ خان کودوبارہ 2سالہ مدت کے لئے کمشنرپنجاب چیریٹیز کمیشن تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اسامہ صدیقی کی بطور کمشنر دوبارہ تعیناتی کی تجویز دی گئی، ڈاکٹر اسامہ صدیقی کی پہلی مدت 20دسمبر 2024ء کو مکمل ہوئی۔سیکرٹری داخلہ کو محمدغوری قریشی کے متبادل کمشنرتعینات کرنے کی سفارش کی گئی۔ کمشنرز کی تقرریاں پنجاب چیریٹیز ایکٹ 2018کی شق نمبر 3کے تحت کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :