پنجاب میں افغان باشندوں کی تعداد 99 ہزار857، سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی تعداد 35 ہزارسے زائد

جمعہ 4 اپریل 2025 17:02

پنجاب میں افغان باشندوں کی تعداد 99 ہزار857، سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی تعداد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)وزارت داخلہ نے افغان باشندوں کو واپس بھجوانے کیلئے صوبائی حکومتوں کو ٹاسک دیدیا۔ پنجاب سپیشل برانچ کی افغان باشندوں کی میپنگ رپورٹ کابینہ کوارسال کردی گئی۔

(جاری ہے)

رپور ٹ کے مطابق پنجاب میں افغان باشندوں کی تعداد 99ہزار857ہے جبکہ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی تعداد 35ہزار235 ہے۔لاہور میں افغان باشندوں کی تعداد 8ہزار282ہے، پولیس ، ایف آئی اے اور نادراٹیموں نے افغان شہریوں کے انخلا ء کے پلان پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔