ضلعی انتظامیہ نے مراکز صحت اور ہسپتالوں کی کڑی مانیٹرنگ کا آغاز کردیا ،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 4 اپریل 2025 18:32

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مراکز صحت اور ہسپتالوں کی کڑی مانیٹرنگ کا آغاز کردیا گیا ہے ، اس سلسلے میں تمام ہسپتالوں میں انسپکشن اور ادویات کی فراہمی کی خصوصی چیکنگ کی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اچانک نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسری اینڈ ڈینٹل کالج کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور ادویات کا سٹاک چیک کیا۔محمد علی بخاری نے مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے رورل ہیلتھ سنٹر قادرپورراں کا بھی دورہ کیا اور انسپکشن کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صحت کے شعبے پر خصوصی فوکس ہے، اس سلسلے میں مراکز صحت پر تمام سرکاری ادویات اور ویکسین کا مکمل سٹاک موجود ہے۔محمد علی بخاری نے کہا کہ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی بارے شکایات کیلئے نمبرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں۔