بہاول پور ،چولستان میں ماڈل ویلیج پراجیکٹ سست روی کاشکار، ٹوارزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کانوٹس

جمعہ 4 اپریل 2025 18:35

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) 8مہینے گزرنے کے باوجود چولستان میں ماڈل ویلیج کاپراجیکٹ سست روی کاشکار ہے جس کاٹوررازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے نوٹس لے لیا، تفصیلات کے مطابق ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کی جانب سے چیف انجینئر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ زون کو ایک مراسلہ جاری کیاگیاہے جس میں بتایاگیاہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25ء میں چولستان میں ماڈل ویلیج کی تعمیرکے پراجیکٹ کورکھاگیاتھا جس کیلئے 66.580ملین سمیت اس سے متعلقہ تمام فنڈزمکمل طورپرجاری کردئیے گئے تھے تاہم 8مہینے گزرنے کے باوجود ابھی تک صرف 18.56ملین اس پراجیکٹ پر لگائے گئے ہیں، جبکہ اس حوالے سے متعلقہ ایگزیکٹوانجینئربلڈنگ کوبارہا تحریری طورپراورزبانی طورپر آگاہ کیاگیا کہ اس پراجیکٹ پرکام انتہائی سست روی کاشکارہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈاس پراجیکٹ کوجلدازجلدمکمل کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہاہے ،لہٰذا متعلقہ ایگزیکٹوانجینئرکوسختی سے ہدایت کی جائے کہ وہ اس پراجیکٹ کو جلدازجلد مقررہ ٹائم پر مکمل کریں۔\378

متعلقہ عنوان :