تیمور جھگڑا کی سازشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں: ترجمان وزیرِ اعلیٰ کے پی

جمعہ 4 اپریل 2025 18:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تیمور جھگڑا کی سازشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

(جاری ہے)

علی امین گنڈا پور کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے پارٹی کے لیے قید و بند کی صعوبتیں کاٹی ہیں۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے اس وقت تحریکِ انصاف کی کمان سنبھالی جب کوئی گھر سے نکلنے کو تیار نہیں تھا۔علی امین گنڈا کے ترجمان نے کہا ہے کہ تیمور جھگڑا نے ہمیشہ بانی? پی ٹی آئی اور پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :