
عمران خان اپنے ہی لوگوں کی سیاست کے باعث جیل میں ہیں، شرجیل میمن
جماعت اسلامی نے ہمیشہ فتنے کی سیاست کی، ایم کیو ایم کو بہت درد ہے تو بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیتے، سینئر وزیر سندھ
جمعرات 3 جولائی 2025 17:48

(جاری ہے)
انتظامی معاملات چلانا سندھ حکومت کی ذمے داری ہے۔ چنگ چی رکشوں کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل سامنے آرہے تھے۔
شرجیل میمن نے کہاکہ محکمہ تعلیم نے 93 ہزار 118 اساتذہ کو بھرتی کیا ہے۔ بھرتی کا عمل شفاف تھا، ایک بھی بھرتی سفارش پر نہیں ہوئی۔ لاکھوں روزگار دینے والوں نے صرف نعرے لگائے اور عمل پیپلز پارٹی نے کیا۔ 93 ہزار خاندانوں کو روزگار بھی ملا ہے۔ 5 ہزار بند اسکول دوبارہ کھل چکے ہیں جب کہ 55 لاکھ بچے سرکاری اسکولوں اور 40 لاکھ بچے نجی اسکولوں میں پڑھ رہے ہیں۔ پہلے 55 بچوں پر ایک ٹیچر کا ریشو تھا، اب 35 بچوں کے لیے ایک استاد میسر ہوگا۔ اساتذہ کی قلت اب ختم ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بہترین طبی اور تعلیم کی سہولتیں فراہم کررہی ہے۔ روزگار کی فراہمی میں بھی سندھ حکومت سب سے آگے ہے۔ 2100 افراد اقلیتوں کے کوٹے پر بھرتی ہوئے، 1330 خصوصی افراد کو بھی بھرتی کیا گیا۔ سوشل سیکٹر اور انفرااسٹرکچر کی بہتری میں بھی سندھ حکومت آگے ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہاکہ جنہوں نے ملک و قوم کے لیے کچھ نہیں کیا، وہی الزامات کی سیاست کررہے ہیں۔ ایک سابق وفاقی وزیر جو کئی پارٹیوں میں رہ چکے ہیں وہ سیلاب کے وقت کے اعداد و شمار دے رہے ہیں۔ سیلاب کے بعد اسکولوں کی حالت بہتر کرنے میں وفاقی حکومت سے وہ مدد نہیں ملی جس کا وعدہ کیا گیا تھا۔کراچی میں ٹائونز سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ٹائون کی الگ الگ کہانی ہے، ، ہر ٹائون نے غلط کام نہیں کیا۔ کچھ ٹائونز نے پیسے آتے ہی روڈ بنانے کا کام بروقت کرلیا مگر کچھ ایسا نہیں کر سکے۔ جہاں جہاں جس کی غلطی ہے اس پر احتساب ہونا چاہیے سیاست نہیں۔انہوں نے بتایا کہ سندھ کابینہ کے فیصلے کے تحت پارکنگ فیس ختم کردی گئی ہے۔ مزید کوئی چارجڈ پارکنگ نہیں ہوگی۔سینئر صوبائی وزیرنے کہاکہ جماعت اسلامی کا کام صرف منفی سیاست اور تنقید ہے۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ فتنے والی سیاست کی ہے۔ ایم کیو ایم کو بہت درد ہے تو بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے لیتے۔ ہم بانی پی ٹی آئی کی طرح کسی کو گالی نہیں دیں گے۔علی امین گنڈا پور کو اپوزیشن کی ضرورت نہیں ہے، پی ٹی آئی کو کسی اور سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی اپنے ہی لوگوں کی سیاست کی وجہ سے جیل میں ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ خیبرپختونخوا امن و امان کی بدترین صورتحال سے گزر رہا ہے اور وہ اسے بہتر کرنے کے بجائے اسلام آباد پر چڑھائی کی باتیں کرتے ہیں۔ احتجاج کا سب کو حق ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ سڑکیں بند کردی جائیں۔ ریڈ زون کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں اور ایام عزا کے دوران مجالس و جلوسوں کے لئے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ محرم کے جلوسوں پر 35,116 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ مجالس کی سکیورٹی کے لیے 14 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور شہید بینظیر آباد میں آٹھ تا دس محرم کے دوران مجموعی طور پر 49,662 پولیس اہلکار تعینات رہیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
مزید قومی خبریں
-
10 جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
-
کراچی کے جن علاقوں میں زلزلے آئے ہیں وہاں کئی بورنگ کرکے زیر زمین پانی کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، ماہرین
-
اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف ہدف سے زائد ہو گئے
-
نشے کے عادی افراد کیلئے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں، مرتضیٰ وہاب
-
دنیا میں اسلامی ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جارہی ‘ گورنر پنجاب
-
امریکی شہری سے پولیس اہلکاروں کی جانب سے 80 ہزار ڈالر رشوت وصولی ، بڑا انکشاف سامنے آگیا
-
نمبر پلیٹس کی تبدیلی یا عوام کی تذلیل عوام کا غصہ عروج پر ، شہری حقوق کمیٹی حکومت پر برس پڑی
-
سستی بجلی کی فراہمی میں ایس ٹی ڈی سی کا کلیدی کردار ہے، وزیرتوانائی سندھ
-
ہم چاہتے ہیں کراچی پریس کلب کو کسی اور جگہ شفٹ کر دیں، شرجیل میمن
-
گورنر سندھ کی ایرانی سفارتخانے آمد: اسرائیلی جارحیت پر شدید مذمت اور یکجہتی کا اظہار
-
پشاور ہائی کورٹ :علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع
-
پشاور ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے کی تعمیر کے لیے این ایچ اے کو 90 دن کا وقت دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.