لاہور ، سالے کی واردات، بہنوئی کے بھائی کے گھر سے لاکھوں کا سامان لے اڑا

پولیس نے ملزم دانش کو گرفتار کرکے 48لاکھ مالیت کا چوری شدہ سامان برآمد کرلیا،مقدمہ درج

جمعرات 3 جولائی 2025 17:47

لاہور ، سالے کی واردات، بہنوئی کے بھائی کے گھر سے لاکھوں کا سامان لے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء) ماڈل ٹائون میں بہنوئی کے بھائی کے گھر سالے کی واردات،ماڈل ٹائون پولیس نے 48گھنٹوں میں ملزم کو لیاقت آباد سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ماڈل ٹایون پولیس نے ملزم دانش کو گرفتار کرکے چوری شدہ سامان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزم کے قبضے سے 48لاکھ مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا، ملزم دانش نے عدنان کے گھر واردات سے قبل مکمل ریکی کی تھی،ملزم کو علم میں تھا کہ گھر والے تقریب کے سلسلہ میں ساہیوال گئے ،ملزم دیوار پھلانگ کے گھر میں داخل ہوا اور الماریوں کے تالے توڑے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :