چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری و ایم پی اے جمیل احمد سومرو کی دعوت نیاز امام حسین علیہ السلام میں شرکت

جمعرات 3 جولائی 2025 18:05

چیئرمین  پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری و ایم پی اے ..
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری و ایم پی اے سٹی لاڑکانہ جمیل احمد سومرو نے غلام نبی ڈاھانی، ایاز حسین سانگی،عامر علی کھیڑو کی طرف سے دی گئی دعوت نیاز امام حسین علیہ السلام میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میئر لاڑکانہ انور علی لہر ،ایمپائر ٹاون چیئرمین ایڈووکیٹ وقار علی بھٹو، سچل ٹاون چیئرمین سرفراز حسین کھوکھر،حیدری ٹاون چیئرمین عبدالحق کھاوڑ،ممبر میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ شیرمحمد لغاری، کامران احمد اڈانو، اظہر علی بھٹو، عمران حسن جتوئی، شفیق احمد چانڈیو، کاظم علی بھٹو، عبدالجبار میرجت، خادم حسين ابڑو، محمد علی میمن ،بلاول چانڈيو، ارشاد چانڈيو،صدام حسين لاشاری، وزیر علی تونیو، منیر ملگانی، عرفان جتوئی، مور بھٹو، بدر علی لہر،شبیر بھٹو، شہیب شیخ ،کفایت ابڑو، کاشف تنیو، زاہد شیخ اور کارکنان بھی ساتھ تھے۔