
سوشل میڈیا پر مذہبی نفرت برداشت نہیں کی جائے گی، سخت ایکشن ہوگا‘ عظمیٰ بخاری
محرم الحرام کے لیے جاری ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد ،سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا جھنگ کا تفصیلی دورہ،سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ، جلوسوں کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کا تفصیلی جائزہ
جمعرات 3 جولائی 2025 18:05

(جاری ہے)
عظمیٰ بخاری نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ محرم ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
جلوسوں کے روٹس میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کی جائے۔فول پروف سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ جلوسوں کے راستوں پر لائٹس، پانی کا چھڑکاؤ، اور سی سی ٹی وی کیمروں کی موجودگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔تمام مکاتب فکر کے علما صبر، برداشت اور بھائی چارے کا پیغام دیں۔سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔رکن صوبائی اسمبلی کرنل (ر) غضنفر عباس قریشی نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام مکاتب فکر متحد ہیں اور ہم سب مل کر حالات کو پُرامن بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔وزیر اطلاعات نے بعد ازاں سیف سٹی اتھارٹی کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں انہیں چھ محرم کے جلوسوں کی CCTV مانیٹرنگ کے عمل پر بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ جلوسوں کے تمام مرکزی راستے کیمروں کی مدد سے مسلسل مانیٹر کیے جا رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے جھنگ سٹی میں سبیل پوائنٹس کا بھی معائنہ کیا اور صفائی، پانی کی دستیابی اور فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ سبیلز کی صفائی اور پانی کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔وزیر اطلاعات نے سات محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے ساڑھے تین کلومیٹر طویل روٹ کا خود دورہ کیا اور امام بارگاہ مہاجرین میں منتظمین سے ملاقات کے دوران انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔مزید قومی خبریں
-
10 جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
-
کراچی کے جن علاقوں میں زلزلے آئے ہیں وہاں کئی بورنگ کرکے زیر زمین پانی کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، ماہرین
-
اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف ہدف سے زائد ہو گئے
-
نشے کے عادی افراد کیلئے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں، مرتضیٰ وہاب
-
دنیا میں اسلامی ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جارہی ‘ گورنر پنجاب
-
امریکی شہری سے پولیس اہلکاروں کی جانب سے 80 ہزار ڈالر رشوت وصولی ، بڑا انکشاف سامنے آگیا
-
نمبر پلیٹس کی تبدیلی یا عوام کی تذلیل عوام کا غصہ عروج پر ، شہری حقوق کمیٹی حکومت پر برس پڑی
-
سستی بجلی کی فراہمی میں ایس ٹی ڈی سی کا کلیدی کردار ہے، وزیرتوانائی سندھ
-
ہم چاہتے ہیں کراچی پریس کلب کو کسی اور جگہ شفٹ کر دیں، شرجیل میمن
-
گورنر سندھ کی ایرانی سفارتخانے آمد: اسرائیلی جارحیت پر شدید مذمت اور یکجہتی کا اظہار
-
پشاور ہائی کورٹ :علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع
-
پشاور ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے کی تعمیر کے لیے این ایچ اے کو 90 دن کا وقت دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.