
اسد قیصر کی سعودی سفیر سے ملاقات، طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
سعودی عرب پاکستان کو ایک مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک کے طور پر دیکھنے کا خواہاں ہے، سعودی سفیر کی بات چیت
جمعرات 3 جولائی 2025 17:54

(جاری ہے)
انہوں نے خادم الحرمین الشریفین کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 اور قیادت کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی تیز رفتار ترقی شہزادہ محمد بن سلمان کی مؤثر قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اسد قیصر نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے فروغ کے لیے سعودی عرب کے مثبت کردار کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب سے دلی وابستگی اور گہری عقیدت رکھتے ہیں اور اسے اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے ہر مشکل وقت میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے فراخدلانہ امداد، اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو دی جانے والی سہولیات پر سعودی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور معاشی و تجارتی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔انہوں نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔سعودی سفیر نے پاکستان سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خصوصاً خیبرپختونخوا کے عوام اور قبائل نے جس محبت، خلوص اور عزت سے نوازا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو ایک مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک کے طور پر دیکھنے کا خواہاں ہے۔مزید قومی خبریں
-
10 جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
-
کراچی کے جن علاقوں میں زلزلے آئے ہیں وہاں کئی بورنگ کرکے زیر زمین پانی کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، ماہرین
-
اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف ہدف سے زائد ہو گئے
-
نشے کے عادی افراد کیلئے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں، مرتضیٰ وہاب
-
دنیا میں اسلامی ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جارہی ‘ گورنر پنجاب
-
امریکی شہری سے پولیس اہلکاروں کی جانب سے 80 ہزار ڈالر رشوت وصولی ، بڑا انکشاف سامنے آگیا
-
نمبر پلیٹس کی تبدیلی یا عوام کی تذلیل عوام کا غصہ عروج پر ، شہری حقوق کمیٹی حکومت پر برس پڑی
-
سستی بجلی کی فراہمی میں ایس ٹی ڈی سی کا کلیدی کردار ہے، وزیرتوانائی سندھ
-
ہم چاہتے ہیں کراچی پریس کلب کو کسی اور جگہ شفٹ کر دیں، شرجیل میمن
-
گورنر سندھ کی ایرانی سفارتخانے آمد: اسرائیلی جارحیت پر شدید مذمت اور یکجہتی کا اظہار
-
پشاور ہائی کورٹ :علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع
-
پشاور ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے کی تعمیر کے لیے این ایچ اے کو 90 دن کا وقت دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.