ای پی اے پنجاب کا اعزاز: عالمی معیار کی سند اور این او سی حاصل کرنے والا پاکستان کا پہلا ادارہ بن گیا

جمعہ 4 اپریل 2025 19:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء) انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی ای) پنجاب نے ماحولیاتی تحفظ کے میدان میں ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا۔ ای پی اے، عالمی معیار کی سرٹیفکیشن اور این او سی حاصل کرنے والا پاکستان کا پہلا ادارہ بن گیا ہے۔برطانیہ کی ایکریڈیٹڈ کمپنی نے ای پی اے پنجاب کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے عالمی معیار کی 'آئی ایس او 9001' سرٹیفیکیشن جاری کی ہے۔

یہ سند ایجنسی کی شفاف، مؤثر اور بروقت کارروائیوں کا اعتراف ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں گزشتہ ایک سال کے دوران ماحولیات کے تحفظ اور بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات کو نہ صرف تسلیم کیا گیا بلکہ شجرکاری اور دیگر ماحولیاتی پالیسیوں کی بھی تصدیق و توثیق کی گئی۔ سرٹیفیکیشن میں ای پی اے کی فوری ردعمل کی صلاحیت، شفافیت اور مؤثر نظامِ کارکردگی کو عالمی معیار کے مطابق قرار دیا گیا ہیبرطانوی ادارے نے پنجاب حکومت کی ماحولیاتی پالیسیوں کو عالمی معیار پر پورا اترنے والا قرار دے کر باضابطہ سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے، جو ملک کے لیے ایک اہم پیش رفت اور بین الاقوامی سطح پر قابلِ فخر کامیابی ہے۔