ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان، ایس ڈی پی او اٹک ملک افتخار احمد نے ایس ایچ او طاہر اقبال خان کوانسپکٹر کے عہدے کے رینک لگا دیئے

جمعہ 4 اپریل 2025 19:28

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء)ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان، ایس ڈی پی او اٹک ملک افتخار احمد نے ایس ایچ او طاہر اقبال خان کوانسپکٹر کے عہدے کے رینک لگا دیئے ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے انسپکٹر طاہر اقبال کو ترقی ملنے پر مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ہمیشہ کی طرح مظلوم کی داد رسی اور سائلین کو انصاف کی فراہمی کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سر انجام دیں گے اس موقع پر اٹک پولیس کے چیف سیکورٹی آفیسر تیمور خان علیزئی، او ایس آئی خانزادہ شہروز خان ، انسپکٹر محمد طفیل ،پی آر او جنید احمد اور پی ایس او سمیع اللہ خان سمیت ڈی پی او آفس کے دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :