غزہ میں اسرائیلی جارحیت، 112 فلسطینی شہید، اسکول پر حملے میں بچوں اورخواتین کا قتل عام

اکتوبر2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 50,523 فلسطینی شہید اور 114,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں

جمعہ 4 اپریل 2025 22:35

غزہ میں اسرائیلی جارحیت، 112 فلسطینی شہید، اسکول پر حملے میں بچوں اورخواتین ..
غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء) اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، جن میں مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق، جمعرات کو اسرائیلی فضائی بمباری میں کم از کم 112 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج نے دار الارقم اسکول کو نشانہ بنایا، جہاں 33 فلسطینی پناہ گزین، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، شہید ہو گئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 50,523 فلسطینی شہید اور 114,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔حماس نے دار الارقم اسکول پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ''انسانیت کے خلاف جنگی جرم'' قرار دیا ہے۔دوسری جانب، اسرائیل نے غزہ کے مزید بڑے علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے اور رفح اور خان یونس کو الگ کر کے نئے قبضے والے علاقے کو ''موراج کوریڈور'' کا نام دے دیا۔

متعلقہ عنوان :