پاک آزربائیجان قربتیں بڑھنے لگیں‘آزربائیجان کا پاکستان میں 2 ارب ڈالرز سرمایہ کاری پر غور آخری مراحل میں داخل

جمعہ 4 اپریل 2025 22:35

پاک آزربائیجان قربتیں بڑھنے لگیں‘آزربائیجان کا پاکستان میں 2 ارب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء) پاک آزربائیجان تعلقات اور قربتیں بڑھنے لگی ہیں اورآزربائیجان کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالرز سرمایہ کاری منصوبوں پر غور آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے اور امکان ہے کہ آذربائیجان کے صدر کے دورہ پاکستان میں اہم معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق آزربائیجان کے صدر الہام علئیوف رواں ماہ پاکستان کا اہم دورہ کر رہے ہیں‘آزربائیجان کے صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔

آزربائیجانی صدر 26, 27 اپریل کو اسلام آباد میں موجود ہوں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق ٴْآزربائیجان کے صدر سے پہلے آزربائیجان کے سینئر وزیر اسلام آباد پہنچیں گے۔آزربائیجان کے وزیر اقتصادیات و سرمایہ کاری میکائیل جباروو کی آیندہ جمعرات 8 اپریل کو اسلام آباد آمد متوقع ہے۔

(جاری ہے)

میکائیل جباروو دورہ پاکستان میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔

آزربائیجانی صدر کے دورے میں دونوں ممالک کے مابین موٹرویز ایم 6, ایم 6, انفراسٹرکچر اور پیٹرولیم کے شعبوں میں اہم معاہدے متوقع ہیں۔آزربائیجانی فضائیہ پاکستان سے جے ایف 17 بلاک 3 لڑاکا طیاروں کی بھی خریدار ہے‘دونوں ممالک میں روابط کے فروغ، ٹرانسپورٹ، توانائی، دفاعی پیداوار اور صنعتی شعبے میں بھی تعاون کے فروغ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

وزہر اعظم آزربائیجان کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے۔دونوں ممالک میں اسٹریٹیجک تعاون کے فروغ میں میں اضافہ کیا جائے گا۔سفارتی ذرائع کے مطابق گذشتہ چند برسوں میں دونوں ممالک میں اعلی سطح دوروں میں اضافہ ہوا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے رواں برس فروری میں باکو کا اہم دورہ کیا۔ جبکہ آزربائیجانی صدر الہام علئیوو بھی گذشتہ برس اسلام آباد آئے تھے۔