اوکاڑہ ،ڈاکوئوں ،پولیس کے درمیان فائرنگ تبادلہ، ایک ڈاکو ہلاک ،دو فرار

جمعہ 4 اپریل 2025 20:25

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)اوکاڑہ کے نواح میں ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ پیر دی ہٹی کے قریب آتشیں اسلحہ سے مسلح تین ڈاکو شہری ہاشم علی سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر تھانہ صدر رینالہ خورد کے ایس ایچ او جہانزیب وٹو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تعاقب کیا تو قصبہ 6ون ایل کے قریب ڈاکوں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک خطرناک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دو ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیر میں لیکر فرار ہونے والے ڈاکوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔