پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی میں مرغبانی کے حوالے سے تین ماہ کا فری ترتیبی کورس 7 اپریل سے شروع ہو گا

ہفتہ 5 اپریل 2025 10:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2025ء) پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی میں مرغبانی کے حوالے سے تین ماہ کا فری ترتیبی کورس 7 اپریل (پیر سے) شروع ہو گا۔ سینئر ریسرچ آفیسر شعبہ توسیع کا کہنا ہے کہ تربیتی کورس 30 جون تک جاری رہے گا اور کورس میں شرکت کے خواہشمند خواتین و حضرات ادارہ ہذا سے درخواست فارم حاصل کر کے اپنی رجسٹریشن 7 اپریل تک کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کورس کی کوئی فیس نہیں ہو گی اور کورس کی تکمیل پر شرکاء کو سرٹیفکیٹس بھی دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا مرغبانی کا کورس مرغیوں کی نشونما کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتا ہے۔ مرغبانی سے وابستہ افراد کورس سے اہم بنیادی معلومات حاصل کر کے مرغبانی کی صنعت کو پروان چڑھا سکتے ہیں۔ 3 ماہ کا کورس محفوظ مرغبانی کے کاروبار کو پروان چڑھانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ مرغبانی کا کورس حکومت پنجاب کا مرغبانی کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے اہم قدم ہے۔ کورس سے ہنر مند افرادی قوت، خود انحصاری، جدید ٹیکنالوجی اور منافع بخش کاروبار کے مواقع میسر آئیں گے۔