فلپائن میں سیاحوں کو لے جانے والی وین کھائی میں جا گری ، 5 مسافر ہلاک ،نو زخمی

ہفتہ 5 اپریل 2025 11:10

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2025ء) فلپائن میں سیاحوں کو لے جانے والی وین کھائی میں جا گری ،جس سے 5 مسافر ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ حادثہ منیلا کے شمال میں واقع صوبےماؤنٹین کے قصبے صدنگا میں رات 10 بجے کے قریب پیش آیا ۔ پولیس نے بتایا کہ وین پھسل کر کھائی میں جا گری جس سے 3 مرد اور 2 خواتین ہلاک اور 9 مسافر زخمی ہو گئے ، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :