پاکستان کیلئے باؤنسی، بھارت کیلئے بیٹنگ وکٹیں، سابق کیوی کرکٹر نے اپنے کرکٹ بورڈ پر سوالیہ نشان لگا دیا

گرین شرٹس جب دورے پر آئیں تو باؤنسی پچز تیار کروائی جاتی ہیں، جب بھارتی ٹیم دورے کیلئے آئے تو بیٹنگ پچز بنوادی جاتی ہیں، مجھے یہ دوغلا معیار ہرگز سمجھ نہیں آتا : کریگ میک ملن

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 5 اپریل 2025 11:22

مائونٹ منگوئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 اپریل 2025ء ) سابق کیوی ٹیسٹ کرکٹر کریگ میک ملن نے اپنی کرکٹ بورڈ پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ 
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرین شرٹس جب بھی دورہ پر آتی ہے تو پچز باؤنسی تیار کروائی جاتی ہیں لیکن جب بھارتی ٹیم دورے کیلئے آتی ہے تو بیٹنگ پچز بنوادی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

 
48 سالہ میک ملن نے نیوزی لینڈ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ دوغلا معیار ہرگز سمجھ نہیں آتا، یہ واقعی مایوس کُن ہے۔
دوسری جانب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی20 میچز کی سیریز میں کیویز نے 1-4 سے جیتی اور تین میچز کی ون ڈے سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔ 
قومی ٹیم دورے کے دوران محض ایک ٹی20 میچ میں فتح حاصل کرسکی تھی جب کہ انہیں 6 میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔