سعودی ولی عہد اور ایرانی صدر کے درمیان خطے کی صورت حال پر بات چیت

ہفتہ 5 اپریل 2025 11:38

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2025ء)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بات چیت میں دونوں شخصیات نے خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ مشترکہ دل چسپی کے متعدد امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ٹیلی فونک رابطے میں عید الفطر کی مبارک باد کا تبادلہ بھی ہوا۔