
8 ماہ میں خدمات کی برآمدات 6.04 فیصد بڑھ کر 5.46 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
جولائی تا فروری خدمات کی درآمدات 12.03 فیصد اضافے کے ساتھ 7 ارب 70 کروڑ ڈالر رہیں
ہفتہ 5 اپریل 2025 12:10
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق مالی سال 25 کے جولائی تا فروری کے دوران ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز کی برآمدات 2 ارب 48 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو ایک سال قبل ایک ارب 97 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھیں، جو 25.48 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔
مالی سال 25 کے 8 ماہ کے دوران دیگر کاروباری خدمات کی برآمدات 1.42 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 73 ہزار ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں ایک ارب 58 ہزار ڈالر تھیں، تاہم مالی سال 2025 کے 8 ماہ میں ٹرانسپورٹ سروسز کی برآمدات 6.50 فیصد کم ہو کر 61 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گئیں، جو ایک سال قبل 66 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھیں۔ٹریول سروسز کی برآمدات میں 2.74 فیصد کا منفی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور یہ 49 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں، جو ایک سال قبل 51 کروڑ ڈالر تھیں۔رپورٹ کے مطابق فروری میں خدمات کی درآمدات 32.70 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 13 لاکھ ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 76 کروڑ 30 لاکھ، 42 ہزار ڈالر تھیں، جولائی تا فروری مالی سال 25 کے دوران خدمات کی درآمدات 12.03 فیصد اضافے کے ساتھ 7 ارب 70 کروڑ ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6 ارب 88 کروڑ ڈالر تھیں۔درآمدات میں اضافہ بنیادی طور پر نقل و حمل اور سفری خدمات کی وجہ سے ہے، نقل و حمل کی ادائیگیوں میں اضافے کی وجہ ہوائی مسافروں کے کرایوں میں اضافہ ہے۔مالی سال 2025 کے 8 ماہ کے دوران ٹرانسپورٹ سروسز کی درآمدات 3 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 3 ارب 96 لاکھ ڈالر تھیں، جو 9.36 فیصد اضافہ ہے۔اسی طرح سفری خدمات کی درآمد14.77 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 66 کروڑ ڈالر رہیں، جو ایک سال قبل ایک ارب 44 کروڑ ڈالر تھیں۔خدمات کی درآمدات مالی سال 24 میں 17.14 فیصد اضافے کے ساتھ 10 ارب 11 کروڑ ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 8 ارب 63 کروڑ ڈالر تھیں۔جولائی تا فروری مالی سال 25 کے دوران خدمات کے شعبے میں تجارتی خسارہ 29.85 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ارب 25 کروڑ ڈالر رہا، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں ایک ارب 73 کروڑ ڈالر تھا۔فروری میں خدمات کے شعبے میں تجارتی خسارہ 247.37 فیصد اضافے کے ساتھ 30 کروڑ ڈالر سے زائد رہا، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 8 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔مزید قومی خبریں
-
صدر مملکت کو نہیں نکالا جارہا ، محرم میں سیاست نہ کی جائے، عوام سوشل میڈیا کی خبروں پر دھیان نہ دیں ، کچھ نہیں ہورہا ، محسن نقوی
-
ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر، یورو، ریال، درہم کی قدر میں اضافہ
-
اہل بیت کی عظیم قربانی کو رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جاسکتا‘ سردار سلیم حیدر
-
یومِ عاشورہ ہمیں قربانی و ایثار ،صبرو استقامت کا درس دیتا ہے،سردار ایاز صادق
-
گورنر خیبرپختونخوا کا حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہونیوالے نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا دورہ
-
سانحہ سوات کے وقت ائیر ایمبولنس پولوفیسٹول میں وزراء کے اہلخانہ کیلئے استعمال کی گئی، گورنر خیبرپختونخوا
-
امام حسین رضی اللہ عنہ کا پیغام پوری انسانیت کیلئے مشعلِ راہ ہے،فیصل کنڈی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے 26 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت
-
اسمبلی میں احتجاج کی وجہ سے ارکان کو معطل نہیں کیا جا سکتا‘ سلمان اکرم
-
5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرجیل میمن
-
حکومت مضبوط ، کوئی رکن کہیں نہیں جا رہا، تحریک عدم اعتماد کا شوق رکھنے والے حقیقت دیکھ لیں گے، علی امین گنڈاپور
-
کربلا کی جنگ سے ہمیں بے لوث ، عظیم تر بھلائی کیلئے قربانی کی اہمیت کا درس ملتا ہے‘ مسرت جمشید چیمہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.