خدمات کے شعبہ کی درآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 12.03 فیصد اضافہ

ہفتہ 5 اپریل 2025 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2025ء) خدمات کے شعبہ کی درآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 12.03 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں جولائی تا فروری کے دوران شعبہ کی درآمدات کا حجم 7.709 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں خدمات کے شعبہ کی درآمدات کی مالیت 6.881 ارب ڈالر رہی تھی۔

(جاری ہے)

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں خدمات کے شعبہ کی قومی درآمدات میں 0.828 ارب ڈالر یعنی 12 فیصد سے زیادہ کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فروری 2025 کے دوران خدمات کے شعبہ کی ملکی درآمدات میں 32.70 فیصد کی بڑھوتری سے درآمدات کی مالیت 1.013 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ فروری 2024 میں شعبہ کی درآمدات کا حجم 763.42 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :