بھارت، متنازع وقف ترمیمی بل کی راجیا سبھا سے منظوری پر احتجاجی مظاہرے

مظاہرین نے مقدس اثاثوں پر سیاست نامنظور کے بینر اٹھائے ہوئے تھے، بل واپس لینے کا مطالبہ

ہفتہ 5 اپریل 2025 17:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2025ء)بھارت میں متنازع وقف ترمیمی بل کی لوک سبھا کے بعد راجیا سبھا سے منظوری پر بھارت بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے، اپوزیشن جماعتوں نے متنازع بل کو سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے متنازع بل کی آئینی حیثیت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے، متنازع بل کے خلاف احمد آباد، کولکتا اور چنئی سمیت بھارت بھر میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

مظاہرین نے مقدس اثاثوں پر سیاست نامنظور کے بینر اٹھائے ہوئے تھے، مظاہرین نے حکومت سے متنازع بل واپس لینے کا مطالبہ کیا۔سرکاری اندازوں کے مطابق بھارت میں 25 وقف بورڈز کے پاس تقریبا 8 لاکھ سے زائد جائیدادیں اور 9 لاکھ ایکڑ زمین موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :