ملک کے مختلف آبی ذخائر سے 63 ہزار ایک سو کیوسک پانی کا اخراج کیا گیا ،ارسا

ہفتہ 5 اپریل 2025 17:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2025ء) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی جانب سے ہفتہ کو ملک کے مختلف آبی ذخائر سے 63 ہزار ایک سو کیوسک پانی کا اخراج کیا گیا جبکہ پانی کی آمد 71 ہزار 400 کیوسک رہی ہے۔ارسا کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ پر تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1410.66 فٹ ہے جو ڈیڈ لیول 1402.00 فٹ سے 8.66 فٹ زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج بالترتیب 20,700 کیوسک اور 20,000 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ دریائے جہلم پر منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1088.60 فٹ ہے جو ڈیم کے ڈیڈ لیول 1050 فٹ سے 38.60 فٹ زیادہ ہے۔ پانی کی آمد اور اخراج بالترتیب 22,600 کیوسک اور 15,000 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ مزید برآں کالاباغ، تونسہ، گدو اور سکھر میں پانی کا اخراج بالترتیب 27 ہزار 700، 30 ہزار 300، 16 ہزار 600 اور 6 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے دریائے کابل سے نوشہرہ کے مقام پر کل 17,200 کیوسک اور دریائے چناب سے مرالہ کے مقام پر 6,300 کیوسک پانی چھوڑا گیا۔

متعلقہ عنوان :