میانمار میں تباہ کن زلزلے کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 354 تک پہنچ گئی

ہفتہ 5 اپریل 2025 17:06

میانمار میں تباہ کن زلزلے کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 354 تک پہنچ ..
ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2025ء)میانمار میں تباہ کن زلزلے کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 354 ہو گئیں ۔عرب ٹی وی کے مطابق میانمار میں تباہ کن زلزلے کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 354 تک پہنچ گئی ہے، 4ہزار 850 افراد زخمی اور 220 تاھال لاپتہ ہیں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ میانمار میں 28 مارچ کو 7.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے سبب دارالحکومت نیپیدو اور دوسرے بڑے شہر منڈالے سمیت ملک کے وسیع تر حصے میں تباہی ہوئی ہے۔