سعودی عرب ، تعلیمی ادارے عید تعطیلات کے بعد 6 اپریل سے کھل جائیں گے

ہفتہ 5 اپریل 2025 17:06

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2025ء)سعودی عرب کے تمام تعلیمی اداریعید تعطیلات کے بعد 6 اپریل کھل جائیں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے تعلیمی اداروں میں 20 مارچ سے رمضان کے آخری عشرے اور عید کی مناسبت سے تعطیلات کردی گئی تھیں۔ریاض میں محکمہ تعلیم سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار 6 اپریل سے تیسرے تعلیمی سیشن کا آغاز ہوگا۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ ریاض کے سکولوں میں اسمبلی ٹائم 6 بجکر 15 منٹ اور پہلی کلاس ساڑھے 6 بجے شروع ہوجائے گی۔دوسری جانب محکمہ تعلیم مکہ مکرمہ اور جدہ کا کہنا تھا کہ سکول اتوار 6 اپریل سے کھلیں گے۔ پہلی کلاس 7 بجے شروع ہوگی جبکہ اسمبلی ٹائم6بجکر 45 منٹ ہے۔شام کی کلاسز دوپہر ایک بجے سے شروع ہوں گی جبکہ اسمبلی کا وقت 12 بجکر 45 منٹ ہے۔اسی طرح مملکت کے دیگر شہروں کے حوالے سے بھی محکمہ تعلیم نے اسمبلی اور کلاسز کے وقت کا اعلان کیا ہے۔