پسند کی شادی نہ کرانے پر نوجوان نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی

ہفتہ 5 اپریل 2025 19:54

پسند کی شادی نہ کرانے پر نوجوان نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی
نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2025ء) پسند کی شادی نہ کرانے پر نوجوان خود پر پٹرول چھڑک کرآگ لگالی، جس سے اسکا 80 فیصد جسم جھلس گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر نوشہروفیروز کٹھاروشاہ میں پسند کی شادی نہ کرانے پر نوجوان نے خودسوزی کوشش کی۔پولیس نے بتایا کہ نوجوان نے پٹرول چھڑک کر آگ لگالی، جس کے باعث اس کا 80 فیصد جسم جھلس گیا تاہم زخمی نوجوان عاقب کو طبی امداد کیلئیاسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔والد نے بتایا کہ میرا بیٹا پسند کی شادی کابول رہا تھا نہ کرانے پر خود کو آگ لگالی۔