پشاور تھانہ انقلاب پولیس کا آئس، غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کریک ڈاون، 4 ملزمان گرفتار

ہفتہ 5 اپریل 2025 19:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2025ء) ڈی ایس پی رحمان بابا دیار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ انقلاب ارشاد عمر نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ آئس سمیت غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کامیاب کریک ڈاون کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس پی صدر ڈویژن ملک حبیب خان کی ہدایت پر پولیس نے امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف نواحی علاقوں میں کریک ڈاون مزید تیز کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا جن کے قبضے سے 500 گرام آئس، ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :