qمانسہرہ‘ غیرت کے نام پر خاتون اور اس کی 16 ماہ کی بچی قتل

مانسہرہ لاہور ہوٹل کے پاس مسماة رابعہ نے محمد عمر سے تین /ساڑھے تین سال قبل پسند کی شادی کی تھی

ہفتہ 5 اپریل 2025 19:55

۱مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2025ء)مانسہرہ کے علاقہ جابہ میں غیرت کے نام پرایک خاتون اور اسکی سولہ ماہ کی بچی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مانسہرہ لاہور ہوٹل کے پاس مسماة رابعہ نے محمد عمر سے تین /ساڑھے تین سال قبل پسند کی شادی کی تھی، اب ان کی سولہ ماہ کی بیٹی بھی تھی مقتولہ رابعہ کا شوہر عمر سعودی عرب میں مقیم ہے۔

جمعہ کی نماز کے وقت رابعہ شاہ کی ورثا نے مبینہ طور پر محمد عمر کے گھر جاکر رابعہ اور اس کی سولہ ماہ کی بیٹی کو مبینہ غیرت کے نام پسند کی شادی کرنے پرگولیاں مار کرقتل کر دیا ہے جب کہ کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ کے حکام نے بتایا کہ پولیس اورریسکیوحکام نیماں بیٹی کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے ہسپتال منتقل کیامگر مقتولہ رابعہ کی نعش بھی اٹھانے نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پولیس نے صحافیوں کو مؤقف دیتے ہوئے بتایا کہ کنگ عبداللہ اسپتال کی پولیس چوکی میں جرگہ کے بعد مقتولہ کی نعش مقتولہ کے سسرال کے بجائے ملزمان پارٹی کے حوالے کرنے کا فیصلہ ہواہے۔مقامی ذرائع نیانکشاف کیا ہے کہ مقتولہ نے اپنی ذات پات برادری سے باہرایک سیدخاندان کے نوجوان سے چھپ کرشادی کرلی تھی۔شادی کے بعدتین سال تک روپوش رہی، شوہرکے روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک جانے کے بعد ملزمان کو قتل کرنے کا موقع مل گیا، ماں بیٹی قتل کی واردات کے بعد مانسہرہ کے حالات کشیدہ ہوگئے تھے، دونوں برادیوں کی طرف سے اشتعال پایا گیا اور مزید خون خرابے کا خدشہ پید اہوگیا جس وجہ سے مقامی پولیس نے افہام و تفہیم سے کام لیتے ہوئے لاشیں اٹھانے سے قبل ہی دونوں پارٹیوں کا جرگہ میں معاملہ حل کرانے میں اہم کرداراداکیا ہے۔

پولیس کے مطابق لاشوں کوتدفین کیلیے ورثاء کے حوالہ کر کے مقدمہ درج کرلیاگیا ہے تاہم تاحال کوئی گررفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔