چارسدہ، شبقدر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن، چار ملزمان گرفتار، اسلحہ اور آئس برآمد

ہفتہ 5 اپریل 2025 21:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی شبقدر ریاض خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ شبقدر فضل دیان خان نے نفری کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ آپریشن کے دوران سنگین مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری، 19 مشتبہ افراد سمیت آئس اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملوث چار ملزمان کو گرفتارکرکے دو پستول اور 1246 گرام آئس برآمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر جدید ٹیکنالوجی وی وی ایس اور سی آر وی ایس سسٹم کے تحت 21 گاڑیوں اور 17 افراد کی ویریفکیشن کی گئی۔