شورکوٹ ،ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ سٹی کا دورہ

ہفتہ 5 اپریل 2025 21:30

شورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ سٹی کا دورہ کیا اور زیر علاج مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی سمیت ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرکے محکمانہ سروسز اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹر وسٹاف سے ملاقات کرکے مریضوں کے علاج معالجہ ، طبی سہولیات اور ہیلتھ سروسزبارے دریافت کیااورمزید بہتری کے لیے موقع پر احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے سٹاف کی حاضری،مریضوں کے ریکارڈ، صفائی ستھرائی ، فارمیسی میں ادویات کی دستیابی و سٹاک کا جائزہ لیا اور مریضوں و لواحقین سے علاج معالجہ اور طبی سہولیات کی فراہمی بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں،دورے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کو صحت کی معیاری خدمات فراہم کرے اور مریضوں کی بہترین دیکھ بھال اور علاج معالجے کو یقینی بنائیں۔\378

متعلقہ عنوان :