تاشقند میں آئی پی یو کی 150ویں سالانہ اسمبلی ،پاکستان کے پارلیمانی وفد کو تین اہم کمیٹیوں کی رکنیت حاصل ہوگئی

ہفتہ 5 اپریل 2025 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2025ء) پاکستان کے پارلیمانی وفد نے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں منعقدہ بین الپارلیمانی یونین کی 150ویں سالانہ اسمبلی کے دوران تین اہم کمیٹیوں کی رکنیت حاصل کرلی ،11رکنی وفد پاکستانی پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے اراکین پر مشتمل تھا جس کی قیادت چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کی۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف اور رکن قومی اسمبلی، بیرسٹر عقیل ملک کو انسدادِ دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی سے نمٹنے کے لیے قائم اعلیٰ سطحی مشاورتی گروپ کا رکن متفقہ طور پر اور بلا مقابلہ منتخب کیا گیا۔ وزیر مملکت برائے قانون و انصاف، بیرسٹر عقیل ملک نے دنیا بھر سے منتخب نمائندگان سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستان کو درپیش چیلنجز، بالخصوص دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے آگاہ کیا۔