میڈیا پر تماشہ لگانے والے کے خلاف ایکشن ہوگا،شیخ وقاص اکرم

پارٹی کے اندرونی معاملات پر بات کرنے سے منع کیا گیا ہے،سیکرٹری اطلاعات

ہفتہ 5 اپریل 2025 22:30

میڈیا پر تماشہ لگانے والے کے خلاف ایکشن ہوگا،شیخ وقاص اکرم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2025ء)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص نے کہا ہے کہ پارٹی کے اندرونی معاملات پر بات کرنے سے منع کیا گیا ہے، میڈیا پر تماشہ لگانے والے کے خلاف ایکشن ہوگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص نے کہا کہ بانی سے بات کر کے ان کا بندوبست کریں گے۔شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ جے یو آئی سے اتحاد پر مولانا فضل الرحمان سے مشاورت مکمل ہوگئی ہی.ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے مولانا نے پندرہ اپریل تک کا وقت مانگا ہے۔