35 ویں قومی کھیلوں میں شرکت کرنے والی بلوچستان کی ٹینس ٹیم کی سلیکشن کے لئے ٹرائلز کی شیڈول جاری

ہفتہ 5 اپریل 2025 22:30

]کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2025ء) 35 ویں قومی کھیلوں میں شرکت کرنے والی بلوچستان کی ٹینس ٹیم کی سلیکشن کے لئے ٹرائلز ڈی جی سپورٹس بلوچستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 10 اور 11 اپریل کو شام 4 بجے سے 7 بجے تک منعقد ہونگے ٹرائلز ایوب اسٹیڈیم کے ٹینس کورٹ پر منعقد کرائے جائیں گے ٹرائلز کے لئے سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں نمائندہ بی او اے اور نمائندہ ڈی جی سپورٹس بلوچستان ممبر ہیں اس سے پہلے بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن نے ٹرائلز کے پہلے 6 اپریل کی تاریخ مقرر کی تھی لیکن اب ڈی جی سپورٹس بلوچستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ٹرائلز 10 اور 11 اپریل کو شام 4 بجے سے 7 بجے تک ایوب اسٹیڈیم کے ٹینس کورٹ پر منعقد ہونگے تمام خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مقررہ بالا تاریخ اور وقت پر ٹرائلز میں شرکت کریں کھلاڑی اپنے نام سیکرٹری بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن سید سلیم اختر اور نظام الدین کوچ کے پاس 9 اپریل 2025ء تک اندراج کروائیں۔

متعلقہ عنوان :