جامعہ اشرفیہ لاہور کے زیر اہتمام حج تربیتی پروگرام 6اپریل کو منعقد ہوگا

ہفتہ 5 اپریل 2025 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2025ء) جامعہ اشرفیہ لاہور میں حسب سابق سالانہ حج تربیتی پروگرام 6 اپریل سے 25 مئی تک ہر اتوار کو منعقد کئے جا رہے ہیں۔ ان پروگراموں میں سرکاری اورپرائیویٹ طورپرحج پر جانے والے عازمین شرکت کر یں گے۔

(جاری ہے)

اسی سلسلہ میں جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیر سرپرستی 6 اپریل بروزاتوار جامعہ اشرفیہ لاہور میں صبح دس بجے سے سہ پہر چار بجے تک حج تربیتی پروگرام منعقد ہوگا جس سے پروفیسر مولانا محمد یوسف خان اور مفتی محمد زکریا سمیت دیگر علما اور مفتی حضرات خطاب کریں گے۔ تربیتی پروگرام میں خواتین کے لیے بھی باپردہ شرکت کا اہتمام ہے۔

متعلقہ عنوان :