ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث لینڈ مافیا بے لگام، عوام انتظامیہ کے خلاف پھٹ پڑے

شہریوں کا وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ ہے کہ اس مافیا کے خلاف فوری طور پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے

اتوار 6 اپریل 2025 10:50

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء)ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث لینڈ مافیا بے لگامعوام انتظامیہ کے خلاف پھٹ پڑے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے کہا کہ گرین پنجاب ہوگا خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور ماحولیات میں بھی فرق پڑے گا کیا اچھا ہو اگر ماحولیات کو خراب کرنے والے مافیا کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے جو کہ جنگلات کو کاٹ کر زرعی زمینوں کو ختم کرکے سکنی بنا کر فروخت کررہا ہیانکے خلاف حکومت ایکشن کب لے گی کیونکہ یہ مافیا تیزی سے زمینوں پر کنکریٹ ڈال رہا ہے دو نمبر طریقے سے جس کی وجہ سے ماحولیات میں واضع فرق پڑتا ہیدوسری طرف دیکھیں تو ٹیکس کی مد میں حکومت کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ننکانہ صاحب میں بھی غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں پر لینڈ مافیا اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے انکے خلاف ابھی تک کسی بھی ادارے نے کوئی قانونی کاروائی نہیں کی کیونکہ اس کی وجہ وہ مقامی سیاسی لیڈر اور انتظامیہ ہیں جو اس مافیا کے سرغنہ کی پشت پناہی کرتے ہیں شہریوں کا وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ ہے کہ اس مافیا کے خلاف فوری طور پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :